پیپلز بس سروس کا آغاز

پیپلز بس سروس کا آغاز


کراچی( 24نیوز ) سندھ میں آج سے پیپلز بس سروس شروع ہورہی ہے، بلاول بھٹو لاڑکانہ میں بس سروس کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج دو بجے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیپلز بس سروس کا افتتاح کریں گے, افتتاح نیو بس سٹینڈ لاڑکانہ پر کیا جائیگا،افتتاحی تقریب سمبارا ہوٹل پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری میڈیا ٹالک کریں گے، لاڑکانہ میں بسیں پہنچادی گئیں اور ڈپو دفتر کمپنی کے حوالے کردیا گیا۔

وزیرٹرانسپورٹ کا کہناتھا کہ ابتدائی طور پر بس سروس نوڈیرو، رتوڈیرو، نصیرآباد، باڈھ، میروخان،موئنجودڑو کے لیے بسیں چلائی جائیں گی, بہت جلد دیگر شہروں میں بھی پیپلزبس سروس شروع کریں گے۔