پاکستان میں ڈالر سستا، بھارت میں مہنگا ہوگیا

پاکستان میں ڈالر سستا، بھارت میں مہنگا ہوگیا


24نیوز: پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ بھارت میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

مقبوضہ کمشیر میں بگڑتی صورتحال پر بھارتی روپے میں شدید گراوٹ، مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صوتحال ،بھارتی روپیہ کمزور ہوگیا۔   ڈالر کے مقابلے بھارتی روپے کی قدرمیں 1.5 فیصد کمی ہوگئی۔  بھارت میں ڈالر69 روپے سے مہنگاہوکر 70.50 روپے کا ہوگیا، بھارتی روپے پر چائنیز یویان کی گراوٹ کا بھی اثر ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔ انٹربینک میں ڈالر40 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹربینک میں ڈالر 158 روپے 70 پیسے کی سطح پر دیکھا جا رہا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔