سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل

سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل


کراچی( 24نیوزسعید غنی سے وزارت بلدیات کا قلمدان واپس لے کر ان کو اطلاعات اور محنت کاوزیر بنادیا گیا، مرتضیٰ وہاب کو وزارت ماحولیات مل گیا،سندھ حکومت کے ترجمان بھی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سردار علی شاہ سے محکمہ کا قلمدان واپس لے کرمحکمہ ثقافت و سیاحت کا قلمدان دیا گیا، محکمہ تعلیم داخلہ اور خزانہ کا قلمدان وزیر اعلیٰ کے پاس رہے گا، سید اعجاز شاہ شیرازی کو محکمہ سماجی بہبود کا قلمدان دیا گیا جبکہ سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لیا گیا اور ان کو محکمہ محنت و افرادی قوت و اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

 نثار احمد کھوڑو کو محکمہ ورکس اینڈ سروسز اور یونیورسٹیز و بورڈ،سہیل انور سیال کو محکمہ آبپاشی اور اینٹی کرپشن زکوٰۃ وعشر اور اوقاف،سید ناصر حسین شاہ کو محکمہ بلدیات جنگلات کا قدان دیا گیا، میر شبیر بجارانی کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ اور معدنیات دیا جائے گا،جام اکرام اللی دہاریجو کو محکمہ کو آپریشن کا قلمدان دیا جائے گا ، فراز ڈیرو کو محکمہ بحالی اورنواب تیمور تالپور کو محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا قلمدان دیا گیا۔

مرتضیٰ وہاب کو قانون ساحلی ترقی ماحولیات اور ساتھ میں سندھ حکومت کا ترجمان بھی بنایا گیا، غلام مرتضیٰ بلوچ کو کچی آبادی کا قلمدان دیا جائے گا جبکہ عبدلباری خان پتافی کو محکمہ فشریز اور لائیو سٹاک کی ذمہ داریاں سونپ جائیں گی، ہری رام کشوری لال کو محکمہ اقلیتی امور اور خوراک، اسماعیل راہو کو محکمہ زراعت کا قلمدان دیا گیا۔