سونا مزید مہنگا ہوگیا

سونا مزید مہنگا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ نے عالمی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا کر دیا، پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں پانچ سو پچاس روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت پانچ سو پچاس روپے کے اضافے سے چوراسی ہزار روپے ہو گئی، دس گرام سونا چار سو اکہتر روپے کے اضافے سے بہتر ہزار سولہ روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت چھیاسٹھ ہزار پندرہ روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت سترہ ڈالر کے اضافے سے ایک ہزار چار سو ساٹھ ڈالر تک پہنچ گئی جو چھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ ماہرین کے مطابق امریکا اور چین کی تجارتی جنگ بڑھنے کے خدشات کے باعث سونے کی خریداری میں اضافے سے سونا مہنگا ہو رہا ہے۔