عالمی برادری بھارت کے کالے قانون کا نوٹس لے:علی گیلانی

عالمی برادری بھارت کے کالے قانون کا نوٹس لے:علی گیلانی


مقبوضہ کشمیر (24نیوز)  بھارت کا ایک اورغیر جمہوری چہرہ بے نقاب ہوگیا،نئی دہلی کی تیہاڑ جیل میں قید کشمیریوں پرحملوں پر کشمیری رہنما شدید سراپا احتجاج بن گئے،کشمیری رہنماوں نے حملہ بھارت کے جمہوری چہرے پر زور دار تماچا قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے دہلی کی تیہاڑ جیل میں قید کشمیریوں پر ہونے والے حملوں کی پرزور مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ جیل میں قید کشمیری بے گناہ ہیں اور بے بنیادمقدمات کی پاداش میں سزائیں بھگت رہے ہیں۔

سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن، ایشیا واچ اور ایمنیسٹی انٹرنیشنل جیسے اداروں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ وادی میں معصوم اور نہتے کشمیریوں کے خلاف استعمال ہونے والے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کا سختی سے نوٹس لیں۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے قائدین نے اپنے مشترکہ بیان میں عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معذور کشمیری نوجوان تنویر احمد وار کو رہا کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔