نواز شریف کو میڈ ان پاکستان ہونے پر نکالا گیا:کیپٹن (ر) صفدر

نواز شریف کو میڈ ان پاکستان ہونے پر نکالا گیا:کیپٹن (ر) صفدر


اسلام آباد(24 نیوز)کیپٹن (ر) صفدر نے اس سوال کا جواب دے ہی دیا کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو میڈ ان پاکستان ہونے پر نکالا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتا دیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو کیوں نکالا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ جس درخت پر پھل ہوں ، پتھر اسی پر پڑتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو میڈ ان پاکستان ہونے پر نکالا گیا ، دھرنے والوں سے حکومت نے معاہدہ نہیں کیا ، 14 دسمبر کو ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوں گا۔