ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے 24 نیوز کے پروگرام میں بڑا اعلان کر دیا

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے 24 نیوز کے پروگرام میں بڑا اعلان کر دیا


لاہور(ویب ڈٰیسک)ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ تین روز میں رانا ثنا اللہ کے استعفے کا معاملہ حل نہ ہوا تو اپنے دھرنے کو پہلے سے زیادہ شدت کےساتھ اسی جگہ سے شروع کرینگے جہاں ختم ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے ٹوئنٹی فور نیوز کے پروگرام پوائنٹ آف ویو میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین روز میں معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بھر میں بڑا دھرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے خواجہ حمید الدین کو ٹیلی فون کر کے تین روز کا وقت مانگا ہے ۔

مسئلہ حل نہ ہوا تو میں خود کو اسلامی نظریاتی کونسل کے سامنے پیش کروں گا جس کے بعد ملک بھر سے ریلیاں نکالی جائیں گی۔

ویڈیو دیکھیں: