یمن میں حوثیوں نے سابق صدر کو ہلاک کرکے ان کے گھر کو بموں سے اڑا دیا

یمن میں حوثیوں نے سابق صدر کو ہلاک کرکے ان کے گھر کو بموں سے اڑا دیا


صنعاء (24نیوز) یمن میں حوثیوں نے سابق صدر کو ہلاک کرکے ان کے گھر کو بموں سے اڑا دیا.

ذرائع کے مطابق یمن کی حکومت کا تختہ الٹانے والے حوثیوں نے یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو ہلاک کر دیا، حوثیوں نے صالح کی لاش کی فوٹج بھی جاری کر دی جبکہ اس واقع میں صالح کے ساتھی بھی مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں سیکیورٹی کے سربراہ حسین الحامدی بھی ہلاگ ہو گئے، یہ رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ حوثیوں نے صنعاء کے زیادہ تر حصے کا کنٹرل صالح کی فورسز سے چھین لیا ہے جبکہ دونوں گروپوں میں چھڑپیں جاری ہیں۔