پاکستان نے امریکہ کو آئینہ دیکھانے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان نے امریکہ کو آئینہ دیکھانے کا فیصلہ کر لیا


اسلام آباد (24نیوز) دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے اپنی استعاعت سے زیادہ حصہ ڈالا وہ قرض بھی چکائے جو اس پر واجب نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ اپنے فرنٹ لائن اتحادی سے خوش نہ ہوا اور ہمیشہ اسے ڈو مور کو مطالبہ کرتا رہا،نئے امریکی صدر کے اقتدار میں آتے ہی پاک امریکہ تعلقات مزید کشیدہ ہو گئے۔ پاکستان نے بھی امریکہ کو آئینہ دیکھانے کا فیصلہ کر لیا جس کا پہلا مظاہرہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کی پاکستان آمد پر ہوا،ان کی آمد پر کوئی بھی پاکستانی اہم شخصیت استقبال کیلئے نہ پہنچی جبکہ نچلے درجے کے سرکاری افسروں نے استقبال کیا۔

جس کے ساتھ امریکی سفارتخانے کے حکام کے ساتھ ائیرپورٹ سے روانہ ہوئے۔