کراچی (24نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے پٹرولنگ جہاز کو سمندر میں اتار دیا گیا، جہاز 6 سوٹن وزنی ہے۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
تفصیلات کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے لئے تیار کردہ پٹرولنگ جہاز کی لانچنگ تقریب کا انعقاد، 6سوٹن وزنی میری ٹائم پٹرول ویسل چین کے تعاون سے کراچی شپ یارڈ میں مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔
تیار کردہ جہاز چین اور پاکستان کے مشترکہ تعاون منصوبے کے تحت تیار کیا گیا ہے، جہاز کو تیاری کے بعد مختلف ٹیسٹ کے لئے آج سمندر میں اتارا جا رہا ہے،تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد کی گئی ہے۔