ڈیرہ غازی خان: چوٹی زیریں میں ہیڈ زیرو پر شہریوں نے ڈولفن پکڑ لی

ڈیرہ غازی خان: چوٹی زیریں میں ہیڈ زیرو پر شہریوں نے ڈولفن پکڑ لی


ڈیرہ غازی خان24) نیوز)نواحی علاقے چوٹی زیریں میں ہیڈ زیرو پر شہریوں نے ڈولفن پکڑ لی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے نواحی گائوں سے شہریوں نے چوٹی زیریں میں ہیڈ زیرو پر ڈولفن مچھلی کو پکڑ لیا ۔

ڈولفن کی لمبائی اڑھائی فٹ ہے جس کو زخمی حالت میں پکڑا گیا ہے ، ڈولفن کا وزن 15 کلو کے قریب ہے۔

زخمی ہونے کی وجہ سے ڈولفن کو طبی امداد کے لیے ریسکیو آفس پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر اس کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔