نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ عوام 2018 کے الیکشن میں کرینگے:عابد شیر علی

نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ عوام 2018 کے الیکشن میں کرینگے:عابد شیر علی


ملتان (24 نیوز) وزیر مملکت عابد شیر علی نے کے پی کے کی کارکردگی کا پنجاب سے موازنہ کرنے کا چیلنج دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت عابد شیر علی نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان خیبرپختوبخوا کی کارکردگی کا موازنہ پنجاب سے کر لیں۔

انھوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی کارکردگی کو مثالی قرار دے دیا ، سندھ کے معروف سیاستدانوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشانات اٹھائے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ عوام 2018 کے الیکشن میں کریں گے۔