عوام بی بی اور ان کے بچوں کےساتھ بھرپور وفا کریں گے:آصف علی زرداری

عوام بی بی اور ان کے بچوں کےساتھ بھرپور وفا کریں گے:آصف علی زرداری


 اسلام آباد(24نیوز):چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی جمہوریت نہیں بچائیں گے، امید ہے عوام بی بی اور اس کے بیٹے سے وفا کرینگے، یہ ہوسکتا ہے حکومت وقت سے پہلے چلی جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئےآصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ جعلی خان کو بات سمجھ میں نہیں آ رہی، مشرف باہر بیٹھ کر سیاست کو بدلنے کی کوشش کر رہا ہےاور میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کر دیا ہے۔ امید ہے کہ عوام بی بی اور ان کے بچوں کےساتھ بھرپور وفا کریں گے، عوام ہیں تو سب کچھ ہیں، اگر عوام نہیں جانے والے اپنی کرسی ساتھ ہی لے جاتے ہیں۔

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان نہیں آسکتے تو سیاست بدلنے کی کوشش کر رہےہیں۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ڈکٹیٹرز کا صرف حال ہوتا ہے، مستقبل کوئی نہیں ہوتا، ڈکٹیٹرز سے ہمیشہ کہا ہے کہ آپ کا مستقبل نہیں ہے۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ عوام بی بی اور ان کے بچوں کےساتھ بھرپور وفا کریں گے، عوام ہیں تو سب کچھ ہیں، اگر عوام نہیں جانے والے اپنی کرسی ساتھ ہی لے جاتے ہیں۔انہوں نے  کہا کہ ضروری نہیں کہ موجودہ حکومت عبوری حکومت تک بھی چلے، ہماری کوشش بھی یہی ہوگی کہ عبوری حکومت تک معاملہ نہ جائے، اب جو بھی ہوگا ووٹ کے ذریعے ہوگا۔ میاں صاحب نے پاکستان کو کنگال کردیا ہے، ہم نے  دو  بار میاں صاحب کی جمہوریت بچائی ہے، اب نہیں بچائیں گے، اب اپنی جمہوریت لائیں گے۔