پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا: بلاؤل بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا: بلاؤل بھٹو زرداری


 اسلام آباد(24نیوز): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے امیر المومنین بننا چاہا اور آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی لیکن شہید بے نظیر بھٹو نےنوازشریف کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ ملک میں جب بھی آمریت مسلط کی گئی یا شہریوں کے حقوق سلب کیے گئے تو پیپلزپارٹی نے علمِ بغاوت بلند کیا اور ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس  کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آمروں ، سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے خلاف جدوجہد کرنے پر قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کو خراج ِ تحسین پیش کرتے ہیں اور 50 سالہ دور کے بعد آج تیسری نسل ہے جو اس علَم کو اٹھائے جدوجہد کے میدان میں سرگرعمل ہے۔ بلاؤل بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو پہلا آئین دیا،ریاستی ادارے قائم کیے، لاہور میں اسلامی ممالک کی کانفرنس بلا کر عالمِ اسلام کو اکٹھا کیا اور نیوکلیئرپاور کی بنیاد رکھ کر ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف نے امیر المومنین بننا چاہا اور آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی لیکن شہید بے نظیر بھٹو نے نوازشریف کے منصوبے کو خاک میں ملا دیا، بے نظیر نے پرویز مشرف کی دہشت گردی سے متعلق منافقانہ پالیسوں پر آواز اٹھائی اور جب وہ واپس آئیں تو پورے ملک میں دہشت گردوں کو للکارا، انہوں نے کہا کہ دہشت گرد سوات سے پاکستان کا پرچم اتارنا چاہتے تھے لیکن بے نظیر نے کہا کہ وہ ملک کو دہشتگردوں سے بچائیں گی۔

 مزید دیکھئے: