سوشل میڈیا پر احسن اقبال کو دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج

سوشل میڈیا پر احسن اقبال کو دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج


 لاہور (24 نیوز): وفاقی وزی داخلہ احسن اقبال کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ۔

 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم سرکل نے سوشل میڈیا پر وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف دھمکیاں دینے والے ملزم کے خلاف اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔

 

ملزم اکرام نے وفاقی وزیر داخلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر متنازعہ بیان دیا تھا ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملزم اکرام کا تعلق تحریک لبیک سے ہے اور ملزم گوجرانوالہ کا رہنے والا اور اس وقت جرمنی میں موجود ہے جس کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ شروع کر دیا گیا ہے۔