افغانستان میں بھارت کی عسکری مداخلت نہیں ہوگی: خواجہ آصف

افغانستان میں بھارت کی عسکری مداخلت نہیں ہوگی: خواجہ آصف


 اسلام آباد(24نیوز): وزیرخارجہ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے افغانستان میں بھارت کا فوجی کردار نہ ہونے کی یقین دہانی کرادی۔ پاکستانی سیاسی قیادت نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنائی جائے۔

تفصلات کے مطابق امریکا،افغانستان میں بھارتی کردار پر پاکستانی تحفظات دور کرنے پر تیار ہو گیا، وزیرخارجہ خواجہ آصف کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت نے جیمز میٹس کے سامنے افغانستان میں بھارت کے فوجی کردار کا معاملہ اٹھایا تھا، جس پر امریکی وزیردفاع نے یقین دلایا کہ افغانستان میں بھارت کی عسکری مداخلت نہیں ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سیاسی قیادت نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کی واپسی یقینی بنائی جائے۔