آج کے فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے: محمود الرشید

آج کے فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے: محمود الرشید


 لاہور(24نیوز): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ظلم اور جبر کی رات ختم ہونے والی ہے، آج کے فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے وزیراعلیٰ پنجاب کے مواخذے کی تحریک لانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران سانحہ ماڈل ٹاؤن پر لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے میاں شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج حق اورسچ کی فتح کا دن ہے، سب کو چاہیے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف دلانے کیلئے جدوجہد کریں۔