بہادری کی داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کا آج 46 یوم شہادت

بہادری کی داستان رقم کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کا آج 46 یوم شہادت


 ویب ڈیسک(24نیوز):1971 کی پاک بھارت جنگ کے دوران جرات و بہادری کی عظیم داستان رقم کرنے والے میجرمحمداکرم شہید کا آج چھیالسواں یوم شہادت ہے، پوری قوم اپنے اس بہادرسپوت کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ڈ نگہ ضلع گجرات میں 4 اپریل 1938کو پیدا ہونے والے میجر اکرم نے 13 اکتوبر 1963کو آرمی میں شمولیت اختیار کی اور فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں تعینات ہوئے،جب 1971 میں پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو میجر اکرم اگلے مورچوں پرھلی ڈسٹرکٹ میں کمپنی کی قیادت کر رہے تھے جو کہ بھارتی دباو کا مرکزی مقام تھا۔

ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم نے اپنی فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں مسلسل پانچ دن اور پانچ راتیں اپنے سے کئی گنا زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کر دیئے۔ میجر اکرم کو ” ہیرو آف ہلی “ کے نام سے شہرت ملی

قوم کے اس بہادرسپوت نے اپنی جان قربان کردی مگردشمن کی فورس کو آگے نہ بڑھنے نہ دیا،انہوں نے 5دسمبر 1971کو جام شہادت نوش کیا ،اس غیرمعمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے پرمیجرمحمد اکرم کو نشان حیدرعطا کیا گیا۔