بل گیٹس کا وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون


اسلام آباد( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق 30 منٹ تک ہونے والی گفتگو میں بل گیٹس نے انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر وزیراعظم کو مبارکبادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس کو خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی کرائی، انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان  کو مبارکبادی ، کال کے دوران وزیراعظم کے پولیو معاون بابر عطا بھی موجود تھے۔

Prime Minister @ImranKhanPTI and Mr. @BillGates, Co-Chairman of the Bill & Malinda Gates Foundation, had telephonic conversation today. Mr. Bill Gates felicitated the Prime Minister on being elected as the Prime Minister of Pakistan. #PTI pic.twitter.com/luN5fCqh6j

  بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کوپولیو کے خاتمہ کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی، پاکستان میں آئی ٹی کے شعبہ کو تقویت دینے کے لیے دونوں میں تبادلہ خیال بھی ہوا، وزیراعظم   عمران خان نے نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ 2 دہائیوں تک دنیا کے امیر ترین شخص رہنے والے بل گیٹس دنیا بھر میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے انتہائی متحرک ہیں۔