پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا


کراچی(24نیوز) سائیکل سے منشیات برآمد ہونے پر کھمبے کے اوپر چڑھنے والے نوجوان کی کہانی سامنے آگئی، نوجوان کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی نہیں ہو رہی اس لئے یہ قدم اُٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ کورنگی میں نوجوان کی سائیکل سے منشیات برآمد ہوئیں جس پر اس کے خلاف کارروائی کی جانےتھی،اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ نوجوان نے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی کھمبےپر اس کو بچنانےکے لئے چڑھ تو وہ خودکشی کرلے گا، موقع پر ریسکیو اہلکار بھی پہنچ چکے ہیں، نوجوان ہائی ٹینشن کی تاروں کے قریب ہے اور ابھی تک اس سے سکیورٹی ادارے مذاکرات کر رہے ہیں، اہل علاقہ کی جانب سے ایک شخص حمید مغل کو بھیجا گیا تاہم کوئی مثبت جواب نوجوان نے نہیں دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ نوجوان صبح 11 بجے کا کھمبے پر چڑھا ہوا ہے،  نوجوان نے اپنا شناختی کارڈ اور آفس کارڈ نیچے پھینکا آفس کارڈ پر اس کا نام محمد شاکر درج ہے اور قریب ہی کسی فیکٹری میں ملازم ہے، نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کی پسند کی شادی نہیں ہو رہی ،پولیس، رینجر اور ریسکیو اہلکار اور عوام کی بھی کثیر تعداد موجود ہے۔