شاہد خاقان نے عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دے دیا

شاہد خاقان نے عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرار دے دیا


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم عمران خان کو پاکستانی ٹرمپ قرارد ے دیا، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ  وزراء کو تبدیل کرتا ہے تو یہ بھی تبدیل کرنے کی باتیں کرتے  ہیں ۔

  تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے ہمراہ راولپنڈی میں میٹ دی پریس کے موقع پر کہا مہنگائی کا سیلاب آنے والا ہے،  وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں، دن میں چوبیس گھنٹے ہوتے ہیں اس دوران کٹے بھینسوں کی بات کریں یا مسائل حل کریں، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ  بہتر ہوتا کرتار پور بارڈر کھولنے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جاتا۔

 عمران خان  نےمڈٹرم الیکشن کی بات کی ایسا دو ہی صورت میں ممکن ہوتا ہے جب حکومت مضبوط ہو یا وہ راہ فرار اختیار کرے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کا 60دن کا ریمانڈ اور قتل کے ملزم کا 10 دن کا ریمانڈ ہوتا ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو سیاست نہ بنایا جائے موجود حکومت اور انکے وزراء جھوٹ سے کام لے رہے ہیں۔