جرمن چانسلر دنیا کی طاقتور ترین خاتون

جرمن چانسلر دنیا کی طاقتور ترین خاتون


(24 نیوز) جرمن چانسلرانجلا مرکل دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار، دوسرے مقام پر گزشتہ برس کی طرح برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے رہیں۔ تیسری پوزیشن عالمی مالیاتی فنڈ کی فرانسیسی خاتون سربراہ کرسٹین لیگارڈ کو دی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

امریکی میگزین فوربز نے رواں برس مسلسل آٹھویں مرتبہ جرمن چانسلر انجلا مرکل کو دنیا کی طاقتور ترین خاتون قرار دیا ہے۔ عالمی سطح پر طاقتور ترین خواتین کی فہرست کی تیاری میں خواتین کی جائیداد کے ساتھ ساتھ ان کی میڈیا میں موجودگی اور اثر و رسوخ کو بھی مدِنظر رکھا جاتا ہے۔ میگزین کے مطابق عوام میں اب یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ جرمن چانسلر کے بعد یہ جگہ دنیا کی کس خاتون کو حاصل ہو سکتی ہے۔