سلمان خان بھارت کی امیرترین سیلیبریٹی

سلمان خان بھارت کی امیرترین سیلیبریٹی


ممبئی ( 24 نیوز ) سلمان خان بھارت کی امیرترین سیلیبریٹیز میں سرفہرست، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کادوسرا نمبر، دپیکا اوراکشےکمار ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب جبکہ کنگ خان فوربزکی ٹاپ ٹین لسٹ سےآؤٹ ہوگئے۔

بھارتی سیلیبریٹریز کی یہ فہرست امریکی جریدے فوربز میں شائع کی گئی ہے۔ یہ فہرست ان سیلیبریٹیز کی یکم اکتوبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 کے عرصے میں ہونے والی آمدنی کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔ سلمان خان اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ اور ’’ریس تھری‘‘ کے 253 کروڑ 25 لاکھ بھارتی روپے کے شاندار بزنس نے انہیں بھارت میں سب سے زیادہ آمدنی والا اسٹار بنادیا ہے۔

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 228 کروڑ 9 لاکھ روپے کما کر دوسرے جب کہ فلم اسٹار اکشے کمار 185 کروڑ کی کمائی سے تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم زیرو شاید انہیں دوبارہ سے اس فہرست کا حصہ بنا دے لیکن اس دفعہ وہ فہرست کے ٹاپ ٹین میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، گزشتہ برس وہ دوسرے نمبر پر تھے۔

دیپیکا پڈوکون واحد بھارتی خاتون ہیں جو 112 کروڑ 80 لاکھ روپے کمانے کے بعد فہرست میں چوتھے نمبر پر جگہ بنا سکی ہیں۔ پانچویں نمبر پر بھارتی کرکٹر مہندرا سنگھ دھونی ، عامر خان چھٹے ، امیتابھ بچن ساتویں نمبر، رنویر سنگھ آٹھویں جبکہ سچن ٹنڈولکر نویں اور اجے دیو گن دسویں نمبر پر ہیں۔