ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ برابر

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ برابر


بھونیشور ( 24 نیوز ) قومی ہاکی ٹیم کی ہاکی ورلڈ کپ میں فتح  کا  انتظار  مزید طویل ہوگیا،  پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان  میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ میں ملائشیا سے ٹاکرا ہوا، پاکستان   کی جانب سے واحد گول میچ کے 51 ویں منٹ میں محمد عتیق نے داغا  تاہم 4 منٹ بعد  ملائیشیا کے فیصل ساری نےگول سکور کر کےپاکستان کی برتری ختم کردی، یوں  کھیل کا اختتام برابری پر ہوا۔

یاد رہے  پاکستان کو اپنےپہلے میچ میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔