کراچی کے ڈیری فارمرز قیمتوں میں اضافے کیلئے ڈٹ گئے


کراچی (24نیوز) کراچی میں دودھ کا بحران شدت اختیار کرنے لگا، ڈیری فارمرز نے سرکاری ریٹ 85 روپے فی لیٹر مسترد کر دیا، دودھ کی قیمت میں 25 روپے فی لیٹر من مانا اضافہ کر دیا۔ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز کو 7 فروری کو طلب کر لیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں دودھ کے نرخ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔  مقرر کردہ نرخ ڈیری فارمز کو قبول نہیں جبکہ گرفتاریاں دینے پر بھی رضا مند ہیں۔

ڈیری فارمرز نے دودھ کی قیمت میں 25روپے اضافے کا اعلان کردیا ہے، اس اثنا میں شہری کہتے ہیں عوام پر بوجھ ہی پڑے گا۔ حکومت اس مسئلے کو حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

ڈیری فارمز ایسوسی ایشن 6 فروری کو دودھ کی نئی قیمتوں کو اعلان کرے گی، جبکہ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے 7 فروری کو ڈیری فارمرز کو طلب کرلیا ہے۔