بھارتی جبر و بربریت کشمیریوں کوحق خود ارادیت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی:آرمی چیف


اسلام آباد(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قابض بھارتی فورسز کے مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کونہیں دباسکتے، کشمیری عوام حق خودارادیت کیلئے عالمی برادری کے جاگنے کے منتظرہیں، ان شاءاللہ کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے بیان میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر و بربریت کشمیریوں کوحق خود ارادیت کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی اس جدو جہد کا مقصد اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی حق خودارادیت کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے عالمی برادری کے ضمیر کو بیدار کرنا ہے۔

 جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا  کہ تمام ترمشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ کشمیری سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت رائے شماری کا حق چاہتے ہیں۔