وسیم اکرم نے ملتان اسٹیڈیم میں سبھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا

وسیم اکرم نے ملتان اسٹیڈیم میں سبھی بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا


ملتان (24نیوز) کرکٹ چھوڑنے کے 15 برس بعد بھی وسیم اکرم کی افادیت اسی طرح برقرار،سوئنگ کے سلطان نے ملتان سٹیڈیم 2 اورزمیں مدمقابل بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا کر ثابت کردیا کہ وہ آج بھی فاسٹ باؤلنگ کے سلطان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کی ٹیم لاؤنچنگ کے موقع پر ہونے والے نمائشی ٹی 10 میچ میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی افادیت ثابت کردی۔           

وسیم اکرم میدان میں اترے 2 اوورز باولنگ کی اور مدمقابل بلے بازوں کو باندھ کر رکھ دیا۔ شعیب ملک ،عمران نذیر،عمر صدیق سمیت سبھی بلے باز وسیم اکرم کےسامنے بے بس دکھائی دئیے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی باؤلنگ پر اسٹیڈیم میں موجود ان کی اہلیہ شیزا اکرم بھی خوش دکھائی دیں .