کیا آپ نے رنگ برنگ،چاکلیٹ والے پاپ کارن کھائیں ہیں؟

کیا آپ نے رنگ برنگ،چاکلیٹ والے پاپ کارن کھائیں ہیں؟


کراچی (24نیوز) پاپ کارن کسے پسند نہیں ہوتے، سفید نمکین پاپ کارن کا تو ہر کوئی دیوانہ ہے لیکن کیا آپ نے رنگ برنگے اورچاکلیٹ والے پاپ کارن کھائیں ہیں؟ اب پاپ کارن کا بھی بدل گیا ہے انداز۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملنے والےقوس و قزا کے رنگ لئے پاپ کارن کا منفرد ذائقہ اور بلکل الگ بات ہے ۔ بچوں کو تویہ اتنے بھاتے ہیں کہ ان کا دل چاہے تو وہ کھاتے ہی جائیں۔  منفردملٹٰی پاپ کارن کے ساتھ ساتھ چاکلیٹ ، کریمل، کیپیچینو، مولٹ ، کوکیس اینڈ کریم ، ٹیکسیڈو جبکہ مسالے دار اور نمکین پاپ کارن ہوٹ اینڈ اسپائیسی اور باربی کیو بھی سب ہی کی پسند ہیں۔ رنگوں سے بھرے یہ منفرد پاب کارن دیکھنے میں جتنے اچھے لگتے ہیں کھانے میں بھی اتنے ہی لذیز ہیں۔