کشمیریوں کا درد ہمارا درد, 'تنہا نہیں چھوڑیں گے:نواز شریف


مظفر آباد(24نیوز)سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا درد ہمارا درد تنہا نہیں چھوڑیں گے مظفرآبادبھی لاہور کے مقابلے کا شہربنے گامظفرآبادسے مانسہرہ تک بھی موٹروے بنائی جائے گی،مظرآباد سے میرپوردینہ تک دورویہ سڑک بنائی جائے گی۔
انہوں نے مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں سڑکوں کا جال بچھے گا،پاکستان سے فارغ ہوگیا ہوں راجہ فاروق یہاں ڈیوٹی لگا دیں،
کیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنوازشریف نااہل ہوگیا؟دلی خواہش تھی آپ کی خدمت کروں،ووٹ کو عزت دو،پاکستان کو عزت دو،میرے بڑے پروگرام تھے جن پرپانی پھرگیا،اگرمیرے خلاف فیصلے نہ آتے تودو چار سال میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا،ہرفورم پر کشمیریوں کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں آپ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،جس بہادری سے آپ جنگ لڑرہے ہیں ہماری دھڑکنیں آپ کے ساتھ ہیں،آپ کا درد ہمارا درد ہے،آج یوم کشمیر ہے دل بہت دکھی ہے،مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں سے بھی خون کا رشتہ ہے،کشمیریو آئی لویو ٹو۔۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ماتھا چومنے کودل چاہتا ہے،مظفر آباد کی تاریخ میں اتنا بڑاجلسہ نہیں دیکھا۔