ایف 8 میں تجاوزات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کا نوٹس

ایف 8 میں تجاوزات پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کا نوٹس


اسلام آباد(24نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایف ایٹ کچہری میں تجاوزات کا نوٹس لےلیا، سی ڈی اے سے 3 روز میں جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ایف 8 کچہری سے متصل گراؤنڈ میں تجاوزات کا نوٹس لے لیا۔کچہری سے متصل گراؤنڈ میں وکیلوں نے فٹبال میدان پر مبینہ قبضے کرکے چیمبرز تعمیر کر لئے۔ چیف جسٹس نے سی ڈی اے کے چیئرمین سے 3 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ ایف ایٹ کے رہائشیوں نے چیف جسٹس کے اقدام کو سراہا۔ایف 8 کچہری میں تجاوزات کے خلاف شہری اور تاجر 24نیوز سے گفتگو میں پھٹ، پڑےان کا کہنا تھا کہ وکیلوں کے چیمبر بننے سے ان کا کام اور سکون تباہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ وکلاء پر الزام ہے کہ انہوں نے ایف 8 کچہری میں 2 سال کے دوران کئی ہزار میٹر سرکاری زمین پر قبضہ کیا۔ جس میں ایک فٹبال گراؤنڈ بھی شامل ہے۔