خواجہ حمیدالدین سیالوی نے رانا ثنااللہ کی وضاحت قبول کر لی


لاہور(24نیوز) پیرنظام الدین سیالوی نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ حمید الدین سیالوی نے رانا ثنااللہ کی ختم نبوت کے حوالے سے وضاحت قبول کرلی۔

پیرنظام الدین سیالوی نے پیر حمید الدین سیالوی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ رانا ثنااللہ کی وضاحت قبول کرلی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سی ایم آفس جانیوالی کمیٹی ان کی اجازت سے گئی تھی۔انھوں نے مزید کہا کہ صاجزادہ قاسم سیالوی اور پی آر او شمس الرحمان نے ان کو گمراہ کیا تھا اور ایک بیان جاری کیا جو حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق پیر نظام الدین سیالوی نے گزشتہ رات اپنے خاندان والوں سے میٹنگ کی جس پر تمام خاندان والے اس بات پر متفق ہوئے کہ رانا ثنااللہ کی وضاحت کو قبول کرلیں۔

مزید دیکھیں