بھارتی بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفترخارجہ طلبی


اسلام آباد(24نیوز) ایل او سی پر بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کودفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ حوالےکیا گیا، ترجمان دفترخارجہ کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔

واضح رہے کہ ایل اوسی پرگزشتہ روزبھارتی بلااشتعال فائرنگ سے2 شہری شہیدہوئے اور سات شہری زخمی ہوئے تھے۔