میاں نواز شریف نے عمران خان کو وعدوں کا پکا کہہ دیا


پشاور (24 نیوز) جوش خطابت کہیں یا عمر کا تقاضہ،  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو وعدوں کا پکا کہہ دیا۔

صوبائی دارالحکومت میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان ہے، کوئی نواز شریف نہیں جو وعدہ کر کے مکر جائے گا۔

میڈٰیا میں اس کا بہت چرچا رہا جب کہ سوشل میڈٰیا پر میاں نواز شریف کے اس بیان کو مضحکہ خیز انداز میں پیش کیا جاتا رہا۔