میرے بعدمریم,باقی سب مریم کےبعد:نواز شریف


مظفرآباد(24نیوز) میرے بعد مریم،باقی سب مریم کے بعد، کیانوازشریف نےپارٹی کی کمانڈ میں تبدیلی کا اشارہ دیدیا؟ کیاشہبازشریف اب بھی ن لیگ کے وزیرِاعظم کے امیدوارہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے حفظِ مراتب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے جلسے سے اپنا خطاب مکمل کرنے کے بعد اپنی بیٹی مریم نوازکوڈائس پر بلالیا۔ جس پرمریم نوازبھی حیران رہ گئیں۔ سیاسی مبصرین نوازشریف کے اس عمل کو پارٹی میں کمانڈ کی تبدیلی کا عندیہ قراردے رہے ہیں اورکہا جارہا ہے سابق وزیراعظم نے اپنی جانشین کا واضح اشارہ دیدیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی پارٹی کی پالیسی بھی بتادی کیونکہ دونوں باپ بیٹی عدلیہ پر کھل کرتنقید کررہے ہیں۔

دوسری جانب سوال پیدا ہوتا ہے کہ نوازشریف کے اس اشارے سے کیا سمجھاجائے کہ شہبازشریف کا پتہ صاف ہوگیا؟کیا انہیں پارٹی کا آئندہ وزیراعظم نامزد کرنا بھی محض وقتی طورپرپارٹی کوٹوٹنے سے بچانا تھا اورکیا شہبازشریف کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ آپ کچھ بھی کہہ لیں جارحانہ پالیسی کونہیں چھوڑاجائے گا۔