کشمیریوں کے جسم پر لگنے والے زخم، ہمارے دلوں پہ لگتے ہیں: مریم نواز


مظفر آباد (24 نیوز) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے۔ میر دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ کشمیریوں نے کبھی ایک سیٹ بھی کسی اور کو نہیں دی۔

 یہ بھی پڑھئے: کشمیریوں کا درد ہمارا درد, 'تنہا نہیں چھوڑیں گے؛نواز شریف

یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کشمیر کے میرے بھائیو، بہنو، ماؤں، بیٹیو اور مقبوضہ کشمیر کے بھائیو، بہنو، ماؤں، بیٹیو سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔ الیکشن کے بعد میرا کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔

’’وہ وقت قریب ہے جب ہم سری نگر میں غلامی سے نجات کا دن منائیں گے‘‘

انھوں نے کہا کہ کشمیریوں نے کبھی بھی کسی اور کو ووٹ نہیں دیا۔ میں آج آزاد کشمیر کے رہنے والوں سے بھی مخاطب ہوں اور مصنوعی کھینچی گئی لائن کے اس طرف رہنے والوں کشمیریوں سے بھی مخاطب ہوں۔ میں مقبوضہ کشمیر میں رہنے والوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ جب تمھارے جسم پر زخم لگتے ہیں تو وہ زخم آپ کے جسم پر نہیں لگتے بلکہ ہمارے دل پر لگتے ہیں۔

’’گولیوں، بندوقوں سے کشمیریوں کی آوازوں کو نہیں دبایا جا سکتا‘‘

مریم نواز نواز نے مزید کہا کہ میں نہ صرف میاں نواز شریف کی بیٹی ہوں بلکہ میرا میر رگوں کشمیری خون ہے۔ آج ہم یہاں کشمیر میں کھڑے ہو کر کشمیر کا دن منا رہے ہیں۔ وہ دن بھی آئے گا جب ہم سری نگر میں کھڑے ہو کر غلامی سے نجات کا دن منائیں۔

آزاد کشمیر میں ہونے والے جلسہ سے متعلق مریم نواز ٹویٹ بھ کرتی رہیں۔