عاصمہ کے قاتل کے سر کی قیمت طے کرنے والے ملزم کی صحافی پر فائرنگ


لکی مروت (24 نیوز) مقتول میڈیکل کی طالبہ عاصمہ کے قاتلوں کی گرفتاری پرانعام رکھنے والے نے میڈیا میں خبردینے والے صحافی پر فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سرائے نورنگ کے رہائشی فیصل کمال نے لکی مروت کے صحافی غلام اکبر پر فائرنگ کر دی۔ کئی گولیاں میڈیا کلب کے دروازےمیں پیوست ہوگئیں۔

ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے جذبات میں آ کر 2 کروڑ انعام کا اعلان کیا تھا۔ صحافی غلام اکبر نے اخبار میں خبر چھاپ دی۔ اس نے اخبار میں سٹوری کیوں چھپوائی جبکہ میں نے محض جذبات میں آ کر اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: عاصمہ قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم کا سہولت کار شاہزیب گرفتار

واضح رہے کہ فیصل کمال کی جانب سے فائرنگ میڈیا کلب میں کی گئی۔ لیکن صحافی غلام اکبر فائرنگ میں محفوظ رہے۔

پولیس نے ملزم فیصل کمال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم تاحال روپوش ہے اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی تلاش جاری ہے۔

یاد رہے کہ ملزم فیصل کمال نے 1 فروری کو ڈاکٹرعاصمہ کے قاتل کی گرفتاری یا قتل کرنے پر دوکروڑ دینے کا اعلان کیا تھا۔