ڈاکٹر فاروق ستار پر عامر خان نے ہاتھ اُٹھا دیا: ذرائع


کراچی (24 نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق اور عامرخان میں جھگڑا ہو گیا۔ عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار پر ہاتھ اُٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق ان دنوں سینیٹ انتخابات کا موسم اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی حلقوں کا درجہ حرارت بھی اپنی اونچائی کی حدوں کو چھو رہا ہے۔ ان انتخابات کو لے کر کہیں قربتیں بڑھ رہی ہیں تو کہیں پر یہ دوریوں کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کے صلاح مشورے ,سینیٹ انتخابات کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی

انتخابات کے لیے نامزدگیاں ہو رہی ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں فہرستیں مہیا کر رہی ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے ناموں کی وجہ سے عامر خان اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان گرمی سردی  ہو گئی۔ پھر بات تو تو میں میں تک پہنچی اور پھر یہاں بھی نہ رکی بلکہ عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستار پر ہاتھ اٹھا دیا۔

پڑھنا نہ بھولئے:سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بلاول بھٹو نے بڑا اور اہم اعلان کر دیا

ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے دئیے گئے ناموں پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلاف ہوا۔ فاروق ستار کے فائنل کردہ ناموں کو عامر خان نے ماننے سے انکار کیا۔