شوہر کی ستائی خاتون نے سنگدلی کی بھیانک مثال قائم کردی

شوہر کی ستائی خاتون نے سنگدلی کی بھیانک مثال قائم کردی


کراچی( 24نیوز )ماں کی محبت کمال ہوتی ہے تو سنتے تھے اب سنگدلی بھیانک مثال بھی بن چکی ہے،کراچی میں اپنی ہی پھول جیسی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو شوہر کے طعنوں سے تنگ آکر سمندر  میں پھینک دیا گیا،ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس نے شوہر کے آئے روز طعنوں سے تنگ آکر بیٹی کو سمندر میں پھینکا۔

معاشرے اور رشتوں سے تنگ آکر شکیلا نامی 28 سالہ خاتوں نے اپنی ہی پھول جیسی بیٹی کو سمندر کی لہروں کے حوالے کردیا ،جس کے بعد خود سوزی کی کوشش کی ، تعلیمی لحاظ سے گریجوایٹ شکیلہ کہتی ہیں شوہر کے طعنوں سے تنگ آکر یہ انتہائی قدم اٹھایا ،اپنی ڈھائی سالہ بچی کو سمندر برد کیا اور اس کے بعد خود کو مارنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر نے ایک ماہ قبل اسے گھر سے نکال دیا تھا،والدین کے گھر پناہ لینی چاہی تاہم ماں باپ نے بھی انکار کردیا۔

پولیس کے مطابق ، ملزمہ کا شوہر کراچی کے نجی اسپتال میں ملازم ہے جبکہ ملزمہ شکیلہ سلطان آباد کی رہائشی ہیں، پولیس کے مطابق معاملے کی مزی تفتیش جاری ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer