سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم فنڈز میں رقم آنے کاگراف گرگیا

سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم فنڈز میں رقم آنے کاگراف گرگیا


اسلام آباد (24 نیوز)  ڈیم فنڈز میں رقم آنے کاگراف گرگیا، سابق چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ کے بعد یومیہ رقم میں 79 فیصدکمی ہوگئی۔  کروڑوں روپے یومیہ آنے والی رقم لاکھوں میں رہ گئی۔ڈیمز فنڈ میں اب تک 9 ارب 60 کروڑ روپے جمع ہو ئے۔

وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیمز فنڈ میں کتنی رقم جمع ہوئی؟ اسٹیٹ بینک نے سب کچھ بتادیا۔ فنڈز میں اب تک 9 ارب 60 کروڑ روپے جمع ہو ئے۔ کل رقم کا صرف 14 فیصد بیرون ملک سے آیا۔ یکم فروری تک پاکستان سے 8 ارب 24 کروڑ 29 لاکھ جبکہ بیرون ملک سے 1 ارب 36 کروڑ آئے۔ ڈیم فنڈ کے قیام سے 20 جنوری تک پاکستان سے یومیہ 4 کروڑ 15 لاکھ 62 ہزار روپے جمع ہوئے تاہم اس کے بعد 11 روز میں پاکستان سے یومیہ صرف 87 لاکھ 90 ہزار ہی جمع کرائے گئے۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی رقم دینا کم کر دی۔ بیرون ملک سے 20 جنوری تک ڈیم فنڈ میں 64 لاکھ 60 ہزار یومیہ جمع کرائے گئے۔ اکتیس جنوری کو برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کی طرف سے اسٹیٹ بینک کے فنڈز اکاؤنٹ میں پہلے سے اکٹھے کیے گئے 8 کروڑ 32 لاکھ روپے جمع کرائے۔ ان کو نکال کر20 جنوری کے بعد 11 روز میں پوری دنیا سے مجموعی طور پر روزانہ 8 لاکھ 66 ہزار روپے جمع کرائے گئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer