لاہور، سیف سٹی اتھارٹی کو آئینہ دکھایا تو بُرامان گئے

لاہور، سیف سٹی اتھارٹی کو آئینہ دکھایا تو بُرامان گئے


سیف سٹی اتھارٹی کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، دس ہزار اشتہاریوں میں سے ایک کوبھی فیشل ریکنائزیشن سسٹم سے نہ پکڑنے کی خبر چلی تو سیف سٹی اتھارٹی نے حقائق سے منہ چھپاتے ہوئے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔

ٹوئنٹی فورنیوز سیف سٹی کے فیشل ریککنائزیشن سسٹم کے فلاپ ہونے کی خبر دی جس کے مطابق لاہور پولیس نے دس ہزار اشتہاریوں کا ڈیٹا سیف سٹی کو مہیا کیا تاکہ سیف سٹی چہرے کی شناخت کے سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کرے لیکن سیف سٹی ایک بھی ملزم کو چہرے کی شناخت کے سسٹم کے تحت نہ پکڑ سکی۔

سیف سٹی نے نہ تو کوئی تردیدی بیان جاری کیا اور نہ ہی کسی آفیشل نے وڈیو یا آڈیو بیان جاری کیا کہ سیف سٹی کا سسٹم ٹھیک ہے لیکن اپنی آفیشل ویب سائٹ پر سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر فیک نیوز کا ٹھپہ لگا دیا۔ سیف سٹی ایک جانب خبر کو بے بنیاد قرار دے رہی ہے جبکہ دوسری جانب اگر سیف سٹی اتھارٹی سچی ہے تو بتائے کہ اب تک  دس ہزار میں سے کتنے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔