اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


(24نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،مظفرآباد،گلگت، لاہور سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں. پشاور،صوابی،مالاکنڈاوربونیرمیں بھی زلزلہ آیا۔ زلزلے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز بھارت میں تھا۔ تاہم خوش قسمتی سے  ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی خبر نہیں آئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔