ملتان، نشتر ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا

ملتان، نشتر ہسپتال سے ایک اور جعلی ڈاکٹر پکڑا گیا


ملتان (24 نیوز) نشتراسپتال سے جعلی ڈاکٹرزپکڑے جانے کاسلسلہ نہ تھم سکا، ایک اورجعلی ڈاکٹر ایمرجنسی وارڈ سے پکڑا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق جعلی ڈاکٹر کو ایمرجنسی وارڈ سے رات کو گرفتار کیا گیا، نجی کلینک کا ملازم خود کو ڈاکٹر ظاہر کر کے مریضوں کا علاج کرتا رہا لیکن کسی کو پتہ تک نہ چلا ۔جعلی ڈاکٹر کی شناخت محمد سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ہسپتال سکیورٹی نے شک پڑنے پر پولیس کے ساتھ مل کر جعلی ڈاکٹر کو پکڑا، جعلی ڈاکٹر مریضوں کے لواحقین سے ٹیسٹ کرانے کی مد میں پیسے بھی بٹورتا رہا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ایک ماہ کے دوران پانچ جعلی ڈاکٹرز سمیت لیب اٹینڈینٹ پکڑے جا چکے ہیں، نشتر انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے ایک فورس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جو جعلی ڈاکٹرز کو پکڑنے کا کام سرانجام دے رہی ہے۔