سلامتی کمیٹی کا اجلاس: تمام سیاسی جماعتیں قومی دفاع کیلئے متحد

سلامتی کمیٹی کا اجلاس: تمام سیاسی جماعتیں قومی دفاع کیلئے متحد


اسلام آباد (24 نیوز) پارلیمانی سلامتی کمیٹی نے پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے پر اتفاق کرلیا۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ٹرمپ بھارت کی زبان بول رہے ہیں۔ وزیر دفاع خرم دستگیر کہتے ہیں کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تمام سیاسی جماعتیں قومی دفاع اور امریکی صدر کے بیان پر یک زبان نظر آئیں۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ان کیمرہ اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا پاکستان پر نہ ڈالے، اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تینتیس ارب ڈالر امداد کا امریکی دعوی بے بنیاد ہے۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ فاروق ستار اور شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قومی دفاع کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ایک ہیں۔

پارلیمانی سلامتی کمیٹی میں فی الوقت پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس نہ بلانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں تجویز پیش کی گئی کہ اسی طرح کا ایک اور اجلاس بلا کر عسکری قیادت سے بھی بریفنگ لی جائے۔