معروف شیف زبیدہ آپا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا

معروف شیف زبیدہ آپا کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا


کراچی (24نیوز)پاکستان کی معروف شف زبیدہ طارق المعروف زبیدہ آپا میں انتقال کرگئی ان کے بھائی انور مقصود نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انکی نماز جنازہ جمعہ کی نماز کے بعد ڈیفنس کراچی میں ادا کی  گئی.

تفصیلات کے مطابق  زبیدہ آپا 4 اپریل 1945 کو حیدرآباد دکن (بھارت) میں پیدا ہوئیں اور بعد ازاں  خاندان سمیت پاکستان آگئیں، وہ معروف مزاح اور ڈرامہ نگار انور مقصود، معروف ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا، معروف شاعرہ زہرہ نگاہ کی بہن اور گلوکار و موسیقار بلال مقصود کی پھوپھی تھیں۔

زبیدہ آپا نے شوہر طارق حسین، بیٹی صبا سمیت کروڑوں پاکستانیوں کو سوگوار چھوڑا ہے،انکی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائے گی۔

واضح رہے کہ زبیدہ آپا نے20سال پہلے کوکنگ ایڈوائزر کی حیثیت سے شوبز میں قدم رکھاتھا۔ماہر امور خانہ ملک کی معروف شیف زبیدہ آپا کی نمازجنازہ سلطا ن مسجد ڈیفنس کراچی میں ادا کردی گئی، شوبز شخصیات کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی، زبیدہ آپا کی تدفین قیوم آباد کے قبرستان کردی گی۔

ویڈیو دیکھیں: