پیپلز پارٹی کا میرپورخاص میں بڑا سیاسی پاور شو آج دوبجے ہوگا

پیپلز پارٹی کا میرپورخاص میں بڑا سیاسی پاور شو آج دوبجے ہوگا


میر پور خاص(24نیوز) میرپورخاص کے شہید بینظیر بھٹو گاما اسٹیڈیم میں آج دوبجے پیپلز پارٹی کا بڑا سیاسی پاور شو ہوگا،جلسہ کیلئے پیپلزپارٹی نے تمام تیاریاں مکمل کرلیں ،مختلف شہروں سے جیالوں کے قافلوں کی آمدشروع ہوچکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اس بڑے پاور شو یعنی جلسہ عام سے سابق صدر آصف علی زرداری ،سید مراد علی شاہ،قائم علی شاہ اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ،پیپلز پارٹی مخالف سندھ ڈیموکریٹک الائنس کو عام انتخابات میں شکست کیسے دلائی جائے ،سابق صدر جی ڈی اے کے سیاسی اثر والوں علاقوں میں خود ہی میدان عمل میں آگئے ،سیاست کے شطرنج آصف علی زرداری نے دو روز تک میرپورخاص میں ڈیرا ڈال دیا ،سابق صدرآصف علی زرداری اس وقت سینیٹر ہری رام کشوری لال کی رہائشگاہ پر ہیں ،جہاں مختلف رہنماﺅں نے آصف علی زرداری سے ملاقاتیں بھی کی ہیں، میرپورخاص ڈویژن کی سیاسی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی۔ مختلف حلقوں پر عام انتخابات میں جیالوں کو نامزد کرنے پر بھی غور کیاگیا۔سابق صدر نے پارٹی کی خاطر قربانیاں دینے والے جیالوں سے بھی ملاقات کی ۔

سابق صدر نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات میں قربانیاں دینے والے جیالے اسمبلیوں میں نظر آئیں گے،سابق صدر آج شام واپس کراچی پہنچیں گے ۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں