ایئر مارشل ریٹائرڈ اصغر خان انتقال کر گئے


اسلام آباد(24نیوز) پاک فضائیہ کے پہلے پاکستانی کمانڈر اِن چیف ائیر مارشل اصغر خان انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ، ائیر چیف نے کہا ائیر مارشل اصغر خان نے انتہائی جانفشانی اور بہادری سے ایک نو زائیدہ ائیر فورس کی قیادت کی۔

ائیر مارشل اصغر خان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاک فضائیہ کو جدید فضائی قوت بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔ ائیر مارشل اصغر خان اعلی کردار ، غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیت اور غیر متزلزل عزم کے پیکر تھے۔