پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری، انضمام الحق اور وقار یونس نے منفرد ریکارڈز بنائے

پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری، انضمام الحق اور وقار یونس نے منفرد ریکارڈز بنائے


لاہور(24نیوز) پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف پلڑا بھاری،متعدد قومی کرکٹرز نے منفرد ریکارڈز بنائے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی ریکارڈز کے ساتھ ساتھ انفرادی ریکارڈز پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں کو واضح برتری حاصل ہے،بیٹنگ میں انضمام الحق اور باو¿لنگ میں وقار یونس سب سے آگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انفرادی ریکارڈ میں پاکستان کے موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کیویز کے خلاف 45 میچوں میں 1283رنز بناکر سب سے آگے ہیں،دونوں ٹیموں کے درمیان 137رنز کی سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز بھی انضمام الحق کو حاصل ہے،سابق کیوی کپتان سٹیفن فلیمنگ پاکستان کے خلاف 1090رنز بناکر نیوزی لینڈ کی طرف سے سب سے آگے ہیں ۔

سابق پاکستانی کپتان وقار یونس کیویز کے خلاف 37میچوں میں 79 وکٹیں حاصل کرکے سب سے آگے،ڈینی موریسن نے نیوزی کی طرف سے پاکستان کے خلاف سب سے زیادہ 39 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سب سے بہترین باو¿لنگ کا ریکارڈ شعیب اختر کے پاس ہے انہوں نے 21 اپریل 2002 کو 16 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔

واضح رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل آکلینڈ میں ہوگا۔