پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں


ویب ڈیسک (24نیوز) پانچ جنوری 1949کواقوام متحدہ کے کمیشن نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کوتسلیم کیا، لیکن سات دہائیاں گزر گئیں، بھارت اپنی ہٹ دھرمی پرقائم ہے, لے کے رہیں گے آزادی, پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق کشمیر ی تقسیم ہند کے وقت سے پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے ، پانچ جنوری 1949 کو کشمیریوں نے عالمی سطح پر اپنا مقدمہ جیتا، اس دن اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی قرارداد منظور کی، لیکن سات دہائیاں بیت گئی، کشمیریوں کا خون بہنا بند ہوا اور نہ ہی انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق مل سکا، کشمیری اپنا حق لینے کے لئے آج بھی سراپا احتجاج ہیں جبکہ پیلٹ گنز اور گرفتاریاں بھی کشمیریوں کو حق اداریت کا مطالبہ کرنے سے نہ روک سکیں۔

 اقوام متحدہ اور دنیا بھر میں امن کے دعویداروں کو ان کا 70 سال پہلے کا وعدہ یاد دلا رہے ہیں کہ کب اقوام عالم کا ضمیر جاگے گا، کب بھارت کی ہٹ دھرمی ختم ہو گی۔ کب کشمیریوں کے غم خوشیوں میں بدلیں گے، لیکن کشمیری حق خودارادیت کے کم کسی صورت بات کرنے کو تیار نہیں۔