شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


نئی دہلی (24نیوز)اداکاراﺅں کی شادیوں کی سیزن لگ چکا ہے،انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی ہوئی تو پھر ایلیانا ڈی کروز بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ شاہ خان کی بیٹی سہانا خان بھی ایک شادی کی تقریب میں جب شریک ہوئیں تو ان کے ہاتھ دیکھ کر سب کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے جبکہ شاہ رخ خان بھی اگر دیکھ لیں تو ماضی کی یادوں میں ”گم“ ہو جائیں گے۔

سہانا خان تقریب میں شریک ہوئیں تو انہوں نے اپنا ہاتھ اٹھایا بس یہی وہ لمحہ تھا جب فوٹوگرافرز نے ان کے ہاتھ مہندی سے سجے دیکھ لئے اور فوراً تصاویر بھی لے لیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔ اس شادی کی مختلف تقاریب میں انہوں نے جس طرح کے لباس پہنے، وہ کسی شہزادی سے کم نہ لگ رہی تھیں۔

I smile when I see you smile ❤????????????

A post shared by suhana khan (@suhanakha2) on

سہانا خان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ بھی میڈیا انڈسٹری میں ہی اپنا کیرئیر بنائیں گے اور جلد ہی کسی فلم میں نظر آئیں گی۔ایک انٹرویو میں شاہ خان کو یہ کہتے سنایا گیا تھا کہ ” سہانا خان مجھ سے بھی زیادہ اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہے اور کالج میں ڈراموں میں حصہ لے رہی ہے۔