شاہ زیب قتل کیس، سیشن جج نے تفصیلات طلب کرلیں

شاہ زیب قتل کیس، سیشن جج نے تفصیلات طلب کرلیں


کراچی (24نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے مابین ہونے والے صلح نامہ، سندھ ہائیکورٹ میں فریقین کے دلائل اور قانونی نقاط کی تفصیلات طلب کرلیں، سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی .

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساوتھ کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی،ملزم شاہ رخ جتوئی، سراج تالپر،سجاد تالیر اور غلام مصطفی لاشاری عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے شاہ زیب کے اہلخانہ اور شاہ رخ جتوئی کے مابین صلح نامے، سندھ ہائیکورٹ میں فریقین کے دلائل اور قانونی نقات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، شاہ زیب کے والد کی جانب سے حلف نامہ جمع کرانے کے بعد شاہ رخ جتوئی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی تھی، شاہ رخ جتوئی سمیت 3 ملزمان ضمانت پر ہیں۔